17

خیبرپختونخوا: سرکاری خط و کتابت کے لئے تیز ترین جدید طریقہ کاراختیار،وٹس ایپ گروپ قائم

باسط خان انقلاب نیوزخیبر پختونخوا
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کا سرکاری خط و کتابت میں جدت لانے کا فیصلہ
پی ایم آر یو (پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ ) کا تمام انتظامی سیکرٹریوں، کمشنران و ڈپٹی کمشنران پر مشتمل وٹس ایپ گروپ قائم
چیف سیکرٹری کے دفتر میں قائم پی ایم آر یو سے کوئی بھی سرکاری مراسلہ روایتی طریقہ کار کے ساتھ ساتھ وٹس ایپ گروپ میں بھی ارسال کیا جائے گا

روایتی طریقہ کار میں سرکاری مراسلہ کو منزل مقصود پر پہنچنے میں وقت لگتا ہے
نئے طریقہ کار سے انتظامی سربراہان روایتی طریقہ سے مراسلہ کی وصولی سے قبل ہی آگاہ ہو سکیں گے
نئے طریقہ کار سے سرکاری مراسلوں پر مقررہ وقت میں عملدرآمد میں آسانی ہوگی
وٹس ایپ گروپس میں ہونے والی تمام گفتگو سرکاری تصور کی جائے گی
وٹس ایپ گروپس میں غیر متعلقہ گفتگو کی سختی سے ممانعت ہوگی
پی ایم آر یو چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ان وٹس ایپ گروپس کی خود نگرانی کریں گے
مفاد عامہ کے پیش نظر اس مد میں تعاون کو سراہا جائے گا۔ چیف سیکرٹری

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں