tribal-rally-in-favor-of-fencing-the pak-afghan border, inklaab news , pakistan , inqilab news , afghanistan 10

چمن: پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کے حق میں قبائل کی ریلی

محمد ایازاچکزئی نمائندہ انقلاب نیوز چمن
چمن ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں قبائل کی شرکت
چمن ریلی میں کرنل ندیم کی شرکت سیکورٹی فول پروف
چمن قبائل نے باڑ لگانے کے کام شروع کرنے کا مطالبہ
چمن پاک افغان سرحد پر باڑھ کے سلسلے میں ایف سی ہیڈ کوارٹر میں ایک گرینڈ جرگے کاگزشتہ روز انعقاد کیا گیا تھا جس میں علاقے کے قبائل انتظامیہ اور ایف سی کے اعلیٰ آفسران کے مابین پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی آج قبائل کی جانب سے پاک افغان سرحد پر باڑھ کے کام کو مکمل کرنے کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں قبائل نے شرکت کی قبائل نے مطالبہ کیا کے سرحد پر جلد سے جلد باڑھ لگانے کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک کے سرحد محفوظ ہو سکے انہوں نے کہاکہ افغانستان کی جانب سے ہمیشہ الزام تراشی کی جاتی ہے کہ پاکستان سے دہشت گرد افغانستان میں داخل ہوتے ہیں باڑھ کے لگ جانے سے یہ شکایت بھی ختم ہوسکے گی ریلی کی حفاظت کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گے تھے کرنل ندیم مشتاق نے بھی شرکت کی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں