414

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پولیس ، رینجرز اور حساس اداروں کی کارروائی، 11 افراد گرفتار اسلحہ برآمد

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے چک نمبر 330 ج ب سیووال میں سرچ آپریشن کیا.
سرچ آپریشن کے دوران 2200 گھروں کی تلاشی لی گئی اور علاقہ مکینوں‌کی بائیو میٹرک مشینوں کے زرئعے تصدیق کی گئی.
آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیے رکھا.

سرچ آپریشن کے دوران تین 30 بور، ایک سیون ایم ایم، ایک کارمین جبکہ آٹھ 12 بور کی بندوقیں برآمد ہوئیں. جن میں 86 تیس بور پستول جبکہ 119 بارہ بور پستول کی گولیاں بھی شامل ہیں.
سرچ آپریشن کے دوران 118 موبائل فونز بھی قبضہ میں‌لیے گئے.

سرچ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے موبائل اور اسلحہ

اسلحہ اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہونے پر 11 افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے.
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحہ تھانہ سٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے.

رپورٹ ، انقلاب نیوز

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں