tehreek labbaik ya rasool allah press,islamabad,pakistan inklaab news , inklaab news pakistan, 13

ختم نبوت دھرنا بمقام فیض آباد اسلام آباد ، پریس کا نفرنس

شاہین بخا ری انقلاب نیوز

مورخہ : 27-11-2017

بوقت : 10:40

سر !

علامہ خادم حسین رضوی

کی پریس کانفرنس

ہم صرف اور صرف ختم نبوت کی حفاظت کے لئے چلے ۔

ہمارا صرف یہ مطالبہ تھا کہ وزیر قانون کو برطرف کریں۔

ہمارے خلاف پروپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ کسی کے کہنے پر آئے ۔

محترم جناب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب نے اپنے نمائندے بھیجے جن سے معاہدہ کیا گیا ۔

آرمی چیف ضامن بنے انکے نمائندے جنرل صاحب ضامن بنے ۔

یہ ہمارے شہداء کے خون کی قیمت نہیں ہے ۔

معاہدہ پڑھ کر سنایا ۔

باقی مطالبات جو ہمارے پورے ہوئے وہ یہ ہیں ۔

رانا ثناءاللہ کو علماء کے سامنے بیان دیں گے جو علماء کا بورڈ فیصلہ کرے گا اس پر عمل کیا جائے گا ۔

علماء بورڈ کے سربراہ پیر محمد افضل قادری ہونگے ۔

اسکے علاوہ پیر حسین الدین شاہ ، مفتی منیب الرحمن ، پیر عنائیت الحق شاہ ، مفتی سبحان قادری جنکے سامنے رانا ثناءاللہ پیش ہونگے ۔

عدالتی سزا یافتہ ناموس رسالت کے قیدیوں کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

لاوڈ سپیکر کے استعمال پر کوئی پابندی عائد نہیں ہو گی۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کےلئے وزارت خارجہ/ داخلہ انکی ماں اور بہن کو اعتماد میں لیکر اقدامات کرے گی ۔

9 نومبر کی اقبال ڈے کی چھٹی بحال کی جائے گی ۔

نصابی بورڈ میں تبدیلی کے لئے ہماری تحریک کے 2 نمائندے شامل ہونگے ۔

جوکہ نصاب میں قرآن کا ترجمہ اور سیرت نبوی و اکابرین امت کے اسباق شامل کریں گے ۔

شہداء کا چہلم 4 جنوری بروز جمعرات 10:00 بجیدن لیاقت باغ راولپنڈی میں منعقد ہو گا ۔

ہر سال 25 نومبر کو شہداء ناموس رسالت کا دن منایا جائے گا ۔

تعاون کرنے والے تمام افراد کا شکریہ بالخصوص راولپنڈی/ اسلام آباد کے عوام کا شکریہ ۔

تمام میڈیا چینلز بالخصوص 92 کا بہت شکریہ ۔

جن لوگوں نے قربانیاں دی اللہ انکو جزاء دے گا۔

میڈیا کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا جائے گا ۔

اب ہم یہاں سے سامان سمیٹ کر چل پڑیں گے۔

معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے پر 12 گھنٹے کے اندر اندر ہم یہاں سے چل پڑیں گے۔

تمام ملک سے دھرنے ختم کر دیئے جائیں اور آج کی ہڑتال بھی ختم کرکے دوکانیں کھول دی جائیں ۔

پریس کانفرنس لائیو نہ چلانے پر خادم. حسین رضوی میڈیا پر برہم۔

اختتامی دعا ۔۔ پیر محمد افضل قادری نے کروائی ۔۔۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں