54

مٹھی: استاد جلاد بن گیا، دو دن غیر حاضری پر استاد نے دوسری جماعت کے طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

مریم صدیقہ نمائندہ انقلاب نیوز مٹھی
پاڑھا کالونی پرائمری اسکول میں دوسری جماعت کا طالب علم معصب رضا دو دن اسکول نہیں گیا تو اسکول کے استاد ریاض شاھ کو خوب غصہ آیا، طالب علم نے اسکول میں قدم رکھے تو استاد نے پٹائی شروع کر دی جس کے باعث ھراس کا مارا طالب علم بخار میں مبتلا ہوگیا اطلاع پر اہل خانہ نے پہچ کر طالب علم معصب رضا کو سول اسپتال مٹھی لے گئے جہاں ڈاکٹرز نے تشدد کے باعث بخار کی تصدیق کی اور بچے کو ادویات دے کر گھر بھیج دیا۔گھر میں موجود بچے کے جسم پر تشدد کے نشان واضع موجود ہیں۔بچے کے والدیں نے معصوم بچے پر تشدد کرنے کا محکمہ تعلیم کے اعلی حکام سے کارروائی کا مطالبہ کیا۔سندھ بھر کے اسکولوں میں بچوں پر تشدد کی پابندی ہے۔اس پابندی کرنے والوں کوئی نوٹس نہین لیا جاتا ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں