sunni union council press conference , inklaab news , inqulab news , inqulab , pakistan , faisalabad, 17

فیصل آباد:سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین صاحبزادہ حامد رضا کی پریس کانفرنس،13 تاریخ کو دھرنے کی کال موخر

نمائندہ انقلاب نیوزفیصل آباد
اس وقت جو ملکی حالات ہیں بہت کشیدہ صورتحال ہے.
.پیر حمید الدین سیالوی نے 13 تاریخ کو دھرنے کی کال دی تھی.
قصور سانحہ ڈجکوٹ میں طالب علم کی ہلاکت پنجاب حکومت کی نااہلی ہے.
سانحہ ماڈل ٹاون کا اگر نوٹس لیا جاتا اور انھیں کیفرکردار سزا دی جاتی پھر ایسا واقع نہ ہوتا.
جو بھی واقعات ہوئے ہیں انھیں کیفرکردار سزا دی جائے.
پہلے کی طرح ان کی بھی فائل بند نہ کی جائیں.
ملزمان کو سرعام پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے.
عوام کو جب انصاف نہیں ملے گا تو احتجاج تو ہو گا.
قصور میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے دو افراد کی ایف آئی آر رانا ثناءاللہ اور شہباز شریف درج کی جائے.
سوشل میڈیا پر کمپین نہ کی جائے بلکہ اس پر عمل درامد کروایا جائے.
زینب اور دوسرے بچوں کو انصاف دیا جائے.
.ہم ملک کے حالات کے پیش نظر 13 تاریخ کی لاہور کی لاک کال ابھی موخر کرتے ہیں
حکومت کو صرف 72 گھنٹے کا ٹائم دیتے ہیں اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو ہم سڑکوں پر نکل آئیں گئے.
ہمیں رانا ثناءللہ اور وزیر اعلی پنجاب کا استعفی کے مطالبے پر قائم ہیں.
.ہم لاہور کو لاک ڈاون کریں گئے صرف 72 گھنٹے کا ٹائم دیا گیا.
.جب بھی کوئی نواز شریف کے خلاف اٹھتا ہے تو ایسے معاملے میں ملک کو الجھا دیا جاتا ہے.
ہم مطالبہ کرتے ہیں پنجاب حکومت ختم کی جائے کیونکہ یہ مکمل فلاپ ہو گئی ہے
کل پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گئے.

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں