386

سمبڑیال:اوباش نوجوانوں نے کمپریسر سے ہوابھرکرمعذورلڑکے کی آنت پھاڑدی

خانزادہ تقی خان نمائندہ انقلاب نیوزسیالکوٹ
⁠⁠⁠⁠⁠سمبڑیال-
ظلم کی انتہاء،انسانیت سوزمذاق سےاوباش نوجوانوں نے کمپریسر سے ہوابھرکرمعذورلڑکے کی آنت پھاڑدی،ڈاکٹروں نے آنت کاٹ کرپاخانہ کے لئے مصنوعی بیگ لگادیا،تفصیلات کے مطابق موڑسمبڑیال کے 75سالہ مستری نوازکا30سالہ معذوربیٹامدثرصبح 7بجے گھر سے نکلا اورقریب ہی مین روڈپرواقع شبیرعرف شبیراٹائراں والے کی ورکشاپ کے پاس چلاگیا، جہاں پراوباش لڑکوں نے ہنسی مذاق میں مدثرکی آنتوں میں کمپریسرسے ہوابھرنی شروع کردی،ورکشاپ مالک حاجی شبیراسمیت دوسرے افرادبھی اس شرمناک مذاق میں ساتھ شامل ہوکرہنستے رہے، اس دوران مدثرکی بڑی آنت ہواکے پریشرسے پھٹ گئی اوروہ چیختارہاجسے بعدمیں موٹرسائیکل پربٹھاکراسکے گھرچھوڑدیاگیا، مدثرکے بوڑھے والدین اسکی چیخیں سن کرگھرسے باہرآئے پھراسے فورا”تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال لےجایاگیاجہاں سے اس کوعلامہ اقبال میموریل ہسپتال سیالکوٹ ریفرکردیاگیا، مدثرکے اہلخانہ نے انصاف کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کی ہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں