6 year old girl recovered from field , vehari, inklaab news , inqilab news , pakistan , 12

وہاڑی: 6سالہ اغواء ہونے والی ایمان فاطمہ بازیاب،بچی جنگل برالی روڈ سے ملحقہ چارہ کے کھیت میں پڑی تھی

جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
نواحی گاؤں 13 ڈبلیو بی کے رہائشی کاشف نوید نے بتایا کہ شام میں وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ چڑیا گھر, فرید جوائے لینڈ اور قائداعظم پارک آوٹنگ کے لئے گیا اور واپسی پر بچوں کو گھر چھوڑ کر خود بازار سے پیزا لینے چلا گیا اس وقت اس کی 6 سالہ بیٹی ایمان فاطمہ دروازے پر موجود تھی لیکن جب واپس آیا تو بیٹی گھر پر نہیں تھی پڑوسیوں اور رشتہ داروں کے گھر پتا کروانے کے بعد 15 پر پولیس کو کال کی گئی جس پر پولیس کی بھاری نفری اور ڈی پی او عمر سعید ملک موقع پر پہنچ گئے مقامی لوگوں سے پوچھنے پر معلوم ہوا کہ مغرب کے بعد 2 مشکوک افراد ایک بچی کو خانیوال روڈ پر لے کر جا رہے تھے پولیس نے فوری طور پر ناکہ بندی کر کے بچی کی تلاش شروع کردی ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مدد لی جا رہی ہے پولیس تھانہ صدر نے والد کی مدعیت میں زیر دفعہ 363مقدمہ نمبر 67/18 درج کر لیا ضلع بھر کی پولیس کو طلب کر لیا گیا گاؤں اور گردو نواح میں سرچ آپریشن جاری ہے تفتیش کے لئے 2 مشکوک افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے تاہم 7 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بچی بازیاب نہ ہوسکی_

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں