severe deficiency of medicines in rural areas, inklaab news , inqilab news, pakistan , 45

مٹھی سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن پاس ڈاکٹر ھسپتالون سے غائب، دیہی علاقوں میں ادویات کی شدید قلت

مریم صدیقہ انقلاب نیوز مٹھی
سندھ حکومت کی جانب سے کمیشن پاس ڈاکٹر ھسپتالون سے غائب، دیہی علاقوں میں ادویات کی شدید قلت، مٹھی کے گاؤں لکمیار بی ایچ یو کے ڈاکٹر نریش کمار کی مسلسل غیر حاضری، اور ادویات کی کمی خلاف مقامی رہائشیوں کا احتجاج، تھرپارکر میں محکمہ صحت کی عدم توجہ اور نااہلی کے باعث دیہی ھسپتالون میں مقرر ڈاکٹروں نے ڈیوٹی پر جانا چھوڑ دیا ہے، اور ادویات کی بھی شدید قلت پائے جاتے ہیں، دیہی علاقوں میں مقرر ڈاکٹر اپنی جھوٹ حاضری لگا کر ڈیوٹی سے غائب ہو جاتے ہیں، مٹھی کے گاؤں لکمیار میں واقع میڈیکل ڈسپنسری کا میڈیا کی ٹیم نے دؤرا کیا تو معلوم ہوا کہ وہاں مقرر کمیشن پاس ڈاکٹر نریش کمار ڈیوٹی سے غائب تھا، اور اس کی چھوٹی کی درخواست موجود تھی اس میں نہ اس کی دسخوت تھی نہ چھوٹی کی تاریخ تھی، جبکہ ھسپتال میں ادویات بھی ختم ہو چکی تھی، وہاں موجود مریضوں کے لحواقین اور رھائشون نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ھسپتال میں مقرر ڈاکٹر کبھی کبھار آتا ہے، اور وہ حیدرآباد میں اپنا نجی سینٹر چلا رہا ہے، ھسپتال کو ڈسپینر کے رحم و کرم پر چھوڑ ہوا ہے، ڈاکٹر کے عدم توجہ کے باعث ادویات بھی ھسپتال میں موجود نہیں، اب ہمارے گاؤں سمیت آس پاس کے مریضوں کو مٹھی کی ھسپتال تک جانا پڑتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈیوٹی چور ڈاکٹر خلاف کارروائی کرکے ھسپتال میں ادویات بھی دی جائیں، تھرپارکر میں محکمہ صحت کی غفلت اور عدم توجہ سے طبعی سھولیات کا فقدان ہے، اور بچوں کی اموات کا سلسلہ بڑتا جارہا،

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں