seven killed in different traffic accident , sargodha, inklaab news, pakistan, inklaab news pakistan , punjab , 8

سرگودھا: ٹریفک سمیت مختلف حادثات میں سات افراد جاں بحق او8 زخمی

آصف جوئیہ انقلاب نیوز سرگودھا
تینوں حادثات یکے بعد دیگرے مختلف شاہراہوں پر پیش آئے پہلے حادثہ میں سرگودھا جھنگ روڈ پر نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے باعث رکشہ سوار نوجوان زخمی اور اس کا ساتھی رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا دوسرے واقعہ میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاون کی حدود میں فیصل آباد روڈ پر کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے باعث ایک شخص جاں بحق ہوگیا اسی طرح تیسرے حادثہ میں تھانہ عطا شہید کی حدود میں فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی زد میں آ کر ایک موٹر سائیکل سوار شخص جانبحق جبکہ ایک سو دو چک کے قریب سڑک کنارے بیٹھے دو مزدوروں کو تیز رفتار ٹرک نے کچل دیا دونوں موقع پر ھی جان کی بازی ھار گئیے جبکہ حادثات میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا تینوں حادثات کے ذمہ دار ڈرائیورز موقع سے فرار ہوگئے مقامی پولیس مصروف تفتیش ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں