secretary health punjab visit mailsi hospital , vehari, inklaab news , pakistan , inqilab news , 13

وہاڑی :سیکرٹری ہیلتھ پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری علی جان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کا دورہ

جاوید اقبال شاہ نمائندہ انقلاب نیوز وہاڑی
سیکرٹری ہیلتھ پنجاب پرائمری اینڈ سکینڈری علی جان نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی کا دورہ کیا اور زیر تعمیر بلڈنگ ایمرجنسی وارڈ ، ڈیلسزیونٹ ، سی سی یو یونٹ،میل فی میل سمیت چلڈرن وارڈز ، ڈائیلسز یونٹ اور ڈاکٹرز رومز کا باریکی سے جائزہ لیا ایمرجنسی اور آؤٹ ڈور ، وارڈز، آپریشن تھیٹر سمیت ہسپتال میں صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کیا کہ گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے ریویمپنگ دوسال قبل شروع کی گئی تھی فیز ون میں 40 ہسپتال مکمل ہونے کو ہیں جبکہ اگلے فیز میں 85 ہسپتال ہیں جن تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی بھی شامل ہے ایمرجنسی وارڈ سمیت ڈاکٹرز رومز، فرنیچر سمیت تمام سہولیات کو 31 مارچ تج مکمل کردیا جائےگا اس میں نیا عملہ تعینات کردیا گیا ہے جس کا کام صرف ہسپتال کی دیکھ بھال کرنا ہی ہوگا ہسپتال میں پرانی بلڈنگز بند پڑی ہیں ان کو بھی جلد فعال کرکے فنگشنل کرسیا جائےگا

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں