inklaab news,inklaab zindabad , inklaab pakistan 20

ایران پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی، ثقافتی تعلقات

سیالکوٹ ۔(خانزادہ تقی خان) پاکستان میں ایران کے سفیر مسٹر مہدی ہنر دوست نے کہا ہے کہ ایران پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی، ثقافتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ وہ آج سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سیالکوٹ کے ایکسپورٹرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ایرانی سفیر نے کہا کہ سیالکوٹ کی مصنوعات کی ایرانی تجارتی منڈیوں تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایران اور پاکستان کے مابین جائنٹ وینچرز اور باہمی تجارت کے فروغ کے بیشمار مواقع موجود ہیں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی تکمیل کے لئے ایران اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا پاکستان اور ایران کے مابین ڈائریکٹ پسنجر فلائٹس کا آغاز آئندہ چند روز میں متوقع ہے ایرانی مارکیٹوں تک سیالکوٹ کی مصنوعات کی رسائی آسان بنائی جائے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں