prisoner died in jail , hyderabad , inklaab news , inqilab news , inquilab news , pakistan 19

حیدرآباد سینٹرل جیل میں اغوا اور زیادتی کیس کا قیدی ٹی بی کے باعث چل بسا

ذوالفقار کوسو نمائندہ انقلاب نیوز حیدرآباد
لالچند نامی قیدی کو جامشورو پولیس نے تین بھائیوں سمیت سال 2011 میں ایک لڑکی کے اغوا اور ریپ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔جیل انتظامیہ کے مطابق لالچند گذشتہ ماہ 26 فروری سے ہسپتال میں زیر علاج تھا لیکن آج صبح اس نے طبیعت زیادہ بگڑ جانے کے باعث جان دے دی۔متوفی لالچند کی لاش اس کے چچا زاد بھائی نم بھیل نے وصول کی۔ خیال رہے کہ لالچند کے علاوہ اس کے تین اور بھائی سومار، آچار اور ہرچند بھی جیل میں ہی قید ہیں۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں