police fake caller accused arrested , inklaab news , pakistan , mithi , tharparkar, 187

تھر پارکر: پولیس نے سندھ بھر کے پولیس افسران کے نام پر لوگوں سے فون کال پر پیسے لینے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا

رپورٹ:مریم صدیقہ انقلاب نیوزمٹھی
تھرپارکر پولیس نے سندھ بھر کے پولیس افسران کے نام پر فون پر کال کرکے پیسے ایزی پیسہ کے ذریعہ رقم وصول کرنے والے گروھ کے سرغنہ اختیار جاگیرانی جو قمبر کا بتایا جاتا ہے کو گرفتار کرلیا ہے۔مذکورہ ملزم نے ڈی ایس پی چھاچھرو کے نام پر فرنچائیز ملازم سے پچاس ھزار اورایس ایچھ او ننگرپارکر کے نام پر فرنچائیز سے دو  لاکھ روپئے  وصول کئے تھے جس کے بعد تھر پارکر پولیس نے فون کال پر ٹریس کرکے ملزم اختیار جاگیرانی کو گرفتار کرکے نامعلوم جگہ منتقل کردیاہے۔گرفتارن​وجوان اختیار جاگیرانی نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا ہے کہ اس نے سندھ بھر کے پولیس افسران کے نام پر لوگوں سے  رقم کی ہے۔اس نے بتایا ہے کہ اس کے ساتھ پانچ ساتھی اعجاز چاںڈیو۔راجھن ۔راشد اور کرم داد بھی شامل ہیں۔ملزم نے اعتراف کیا کہ سندھ بھر سے  42 افراد سے فراڈ کے زریعے رقم کے چکا ہے جس میں جیل سپریڈنٹ۔ڈی ایس پی۔اہس ایچھ اوز کے نام پر لاکھوں روپیے کے چکا ہے ۔لوگوں کو پولیس افسر بتا کر ایزی پئسے کے زریعے رقم وصول کرتا ہے۔ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ وہ لاھور۔ملتان۔ٹنڈ​و محمد خان۔ڈگری۔تھرپار​کر سمیت سیکڑوں علاقوں سے رقم لے چکا ہے۔تھرپارکر پولیس نے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں