police arrested thief group , inklaab news , inqilab news , pakistan 28

پنڈی گھیب ۔شہر میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کے خلاف پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے کنڈہ چور گروپ گرفتار کرلیا۔

حسین اعوان انقلاب نیوز پنڈی گھیب

تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے ڈی ایس پی سلیم اکبر کی زیر سرپرستی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 4ماہ قبل حیدری ایکسچینج سے 1کروڑ23 کی ڈکیتی کرنے والے 2ڈاکوں اور ڈاکے میں استعمال ہونے والی کار برآمد کرلی۔جبکہ شہر میں ہونے والی چوری کی وارداتوں میں ملوث کنڈہ چور گروپ بھی گرفتار کرلیا۔اور ان کے قبضے سے 6لاکھ نقدی اسلحہ ۔اور دیگر چوری شدہ مال بھی برآمد کر لیا۔۔ڈی ایس پی سلیم اکبر نے ایس ایچ او اسرار احمد ستی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ شہر میں امن و امان قائم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے ۔کوئی بھی چور ڈاکو یہ مت سمجھے پولیس خاموش ہے یا کام نہیں کررہی 24گھنٹے پولیس عوام کے تحفظ کے لیے کوشاں ہیں شہر میں منشیات بیچنے والوں کے خلاف بھی ہمارے پولیس کے جوان کام کر رہیں ہیں ۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں