15

پنڈی گھیب بار کے الیکشن مکمل، ۔سردار غلام عابد ایڈووکیٹ نئے نائب صدر اور فیصل شہزاد ایڈووکیٹ نے جنرل سیکرٹری

حسین اعوان انقلاب نیوز پنڈی گھیب
تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب بار کے الیکشن برائے2018صدر ،جوائنٹ سیکرٹری،فنانس سیکرٹری کے انتخابات سینئر وکلاء کی کوششوں اور باہمی رضامندی سے چھ چھ ماہ کیلئے معاملات طے کرچکے تھے اور عاطف علی قریشی بار کے بلامقابلہ لائبریرین منتخب ہو چکے تھے۔صرف نائب صدر اور جنرل سیکرٹری کیلئے پولنگ آج مقررہ مدت پر ہوئی۔ جس میں نائب صدر کیلئے سردار غلام عابد ایڈووکیٹ نے 32ووٹ اور جنرل سیکرٹری کیلئے فیصل شہزاد ایڈووکیٹ نے سخت مقابلہ کے بعد میدان مار لیا۔ اس کے ساتھ ہی بار کے آپریشن مکمل ہوگئے۔ اس موقع پر بار کے نئے منتخب ہونے والے صدر سید مدثر نقوی نے الیکشن بورڈ کے تمام ممبران،بار کے تمام عہدیداران کو مبارک باد دی۔ اور امید ظاہر کی کہ نئے منتخب ہونے والی بار ٹیم وکلاء کے مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرے گی۔ اور تمام ممبران کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ بار کے نئے جنرل سیکرٹری فیصل شہزاد نے سینئر وکیل آصف علی ملک ،فیاض احمد طارق ایڈووکیٹ، زین العابدین ایڈووکیٹ، شیخ آفتاب حسین ایڈووکیٹ، ندیم مشتاق ایڈووکیٹ،حاجی جمال دین ایڈووکیٹ،ملک غلام مصطفی ایڈووکیٹ ،بلال مصطفی ایڈووکیٹ، محمد سہیل بھٹی ایڈووکیٹ اور تمام ووکلاء دوستوں کا انہیں واضع اکثریت سے کامیاب کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں