peer sial announce protest against government , inklaab news , pakistan, sargodha, pakistan , khatm e nabowat 39

سرگودھا: حمید الدین سیالوی کا 9 جنوری کو داتا دربار پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان

آصف جوئیہ انقلاب نیوزسرگودھا
گدی نشین سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے اپنے پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے 9 جنوری کو داتا دربار پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف احتجاج کرنے کا اعلان کرد یا حکومت پیار سے نہیں مانی اب ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکومت اور حکومتی خوشنودی حاصل کرنے والوں کا دماغ ٹھکانے پر آجائے گا پیر معروف روحانی شخصیت پیر حامد رضا اور گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہمارا کسی بھی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ختم نبوت کے عقیدے پر عمل پیرا ہو کر حکمرانوں اور ان کے آقاؤں کو بتادیں گے ختم نبوت کے دیوانے آج بھی زندہ ہیں اور ختم نبوت کے لیے اپنی جان تک قربان کر دیں گے سیال شریف میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران روحانی پیشواؤں اور علماء مشائخ نے اعلان کیا کہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک نچھاور کرینگے مگر ختم نبوت عقیدت پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ 9 جنوری 2018 کو لاہور میں داتا دربار کی نگری میں بیٹھ جائیں گے اور اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک یہ حکمران ختم نبوت حقیقت پر مکمل یقین رکھتے ہوئے سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم پر اپنا مکمل ایمان نہیں لاتے انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نت نئ مسخریاں کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ اپنے بیرونی ملکوں کے آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے بیانات دے رہے ہیں علمائ مشائخ نےکانفرنس میں متفقہ طور پر یہ عہد کیا کہ وہ ختم نبوت کے معاملے پر متفق ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کریں گےآستانہ عالیہ سیال شریف کے گدی نشین خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور انکے سیاسی آقاؤں نے پاکستان کو یہودی کالونی میں تبدیل کرنے کا عہد کر رکھا ہے ان کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے سیال شریف میں منعقدہ کانفرنس میں مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ 9 جنوری کو لاہور جو کہ داتا گنج بخش کی سرزمین ہے پر اکٹھے ہوں گے اور ثابت کریں گے کہ عاشقان رسول کسی بھی قربانی سے دریغ نھیں کریں گے ان رہنماؤں کا کہنا تھا کہ آج تک ایسی تحریک حکمرانوں کے دیکھنے میں نہیں آئے گی جو ہم نے شروع کی ہے اپنا کی طرف سے آئے روز نت بیانات پاکستان کے غیور عوام سمجھ چکے ہیں اور انکے بہکاوے میں نہیں آئیں گے قاسمی تمام علمائے کرام اور مشائخ عظام کے علاوہ مریدین سے یہ کہا گیا کہ وہ کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نھیں کریں گے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں