parents protest against co-education , daska , inklaab news m inqilab news , pakistan 20

ڈسکہ:مخلوط نظام تعلیم کے خلاف نواحی گاوں ٹھٹھہ گورائیہ میں والدین کا احتجاج

رپورٹ: رانا عمر شفیق انقلاب نیوزڈسکہ
والدین نے بچیوں سرکاری سکول میں بھیجنا بند کردیا اج حاضری صفر رہی۔۔۔۔
ہم اپنی بچیوں کو کبھی ایسے سکول میں نہیں بھیجیں گے جہاں مخلوط تعلیم ہو۔۔۔
ہم نے اعلی حکام سے بات کی ہے لیکن والدین اپنے بچوں بچیوں کو سکول نہیں بھیج رہے۔۔۔۔ہیڈ مسٹریس
نواحی گاوں ٹھٹھہ گورائیہ میں والدین نے بچوں اور بچیوں کے دوسکولوں کی کنسالیڈیشن کے خلاف احتجاجا بچوں اور بچیوں کو سکول بھیجنا بند کردیا والدین نے حکومت پنجاب اور محکمہ تعلیم کے اس اقدام کے خلاف احتجاج بھی کیا والدین کا کہنا تھا کہ مخلوط تعلیم جب تک ختم نہیں کی جاتی اور بچوں بچیوں کے سکولوں کی انفرادی حتثیت بحال نہیں کی جاتی اسوقت تک وی بچوں اور بچیوں کو سکول نہیں بھیجیں گے جبکہ سکول کی ہیڈ مسٹریس کا کہنا ہے کہ والدین مخلوط تعلیم کے حوالے سے کافی دنوں سے زبانی احتجاج کررہے تھے لیکن آج انہوں نے کسی بچے بچی کو سکول نہیں آنے دیا کنسالڈیشن ختم کرنا ہمارے اختیار میں نہیں ہم نے والدین کا احتجاج اعلی حکام تک پہنچا دیا کنسالڈیشن ختم کرنے اختیار انہیں کے پاس ہے۔۔۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں