no permanent head of 18 hazari,inklaab news , pakistan , inklaab news pakistan 8

اٹھارہ ہزاری:چارماہ گزرگئے ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18ہزاری کو تاحال کوئی مستقل سربراہ نہ مل سکا

ابو تراب ترابی انقلاب نیوز اٹھارہ ہزاری
ڈاکٹرارتضی الحسنین کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے،متعلقہ ڈاکٹرکی چارج لینے سے معذرت۔
ہسپتال میں ملازمین کے 2دھڑوں کا انکشاف،ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈامعمول بن گیا۔
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)
چارماہ بیت گئے مگر جھنگ کی تحصیل اٹھارہ ہزاری کے لاوارث تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال 18ہزاری کو کوئی مستقل سربراہ نہ مل سکا۔۔ ٹی ایچ کیو ہسپتال عملہ کی جانب سے غیرحاضریاں،گروپ بندی کاسلسلہ اپنے عروج پر ہے مگربااثر ملازمین کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں۔ہسپتال میں ملازمین کے 2دھڑوں کا انکشاف سامنے آیا ہے ،دونوں دھڑے کے ارکان کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف پروپیگنڈامعمول بن گیا ہے۔واضح رہے کہ 30روز قبل مذکورہ ہسپتال میں عرصہ دراز سے تعینات سینئرڈاکٹر عابدسیال کو قائم مقام ایم ایس کے عہدہ سے ہٹادیا گیا تھا۔تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال میں تعینات سینئرڈاکٹر عابد سیال کو فوری چارج چھوڑنے اور ساتھ ہی ڈی ایچ کیو جھنگ میں تعینات سینئر ڈاکٹرارتضی الحسنین کی تقرری کے احکامات جاری کیے گئے مگرمتعلقہ ڈاکٹرنے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایم ایس کا چارج لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کے مطابق قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال کے دور میں میڈیکولیگل کے نام پررشوت لینے،غلط مہریں لگانے کے الزامات کی کوئی موثر انکوائری نہیں کی جاسکی۔ اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیراحمد ڈوگرنے کچھ عرصہ قبل ٹی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے دورا ن وقاص نامی ڈسپنسرکی جانب سے غیرحاضر شاہد نامی سٹور کیپرکی لگائی گئی بوگس حاضری پکڑی تھی ،اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر کے حکم پر جاری کیے جانے والے شوکاز نوٹس کی کوئی شفاف انکوائری نہیں کی جاسکی جس کی سب سے بڑی وجہ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی آفس جھنگ میں تعینات اہلکاروں کی مبینہ دست شفقت ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ہسپتال عملہ کی آپس میں مبینہ چپقلس ،مستقل سربراہ نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔عوامی وسماجی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی حالت زار کا نوٹس لینے ،دھڑے بندیوں کے خلاف کاروائی کرنے اور ٹی ایچ کیو میں مستقل ایم ایس تعینات کرنے کا مطالبہ کیاہے تاکہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات میسر آسکیں

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں