18

شیخوپورہ:کلاس رومز کی کمی کی وجہ سے طلبا ٹینٹ تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے

اعظم ولانہ انقلاب نیوزشیخوپورہ
گورنمنٹ ڈگری کالج فاربوائز شرقپور میں کلاس رومز کی کمی کی وجہ سے طلبا ٹینٹ تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے۔ فرسٹ ایئر کی کلاس 400 طلبا پر مشتمل ہے جس کیلئے فرنیچر بھی موجود نہیں ہے۔

اس کالج کو 2007 میں ڈگری کالج کا درجہ ملنے کے بعد آج تک سائنس کلاسز شروع نہیں ہوسکیں۔ نفیسات اور انگلش کے لیکچررز ہی نہیں ہیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج فار بوائز تحصیل شرقپور کا واحد کالج ہے جو کہ حکومتی بے توجہی کا شکار ہے۔ یہاں زیر تعلیم طلبا بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ یہاں کلاس رومز کی کمی کی وجہ سے ٹینٹ لگا کر تعلیم دی جارہی ہے۔ اہل علاقہ نے سیکرٹری ایجوکیشن سے نوٹس لینے کی مطالبہ کیا ہے۔ کالج کو فوری طور پر تمام سہولیات مہیا کی جائیں۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں