2 day conference about zoology technique, inklaab news , pakistan , university of sargodha 22

یونیورسٹی آف سرگودھا میں شعبہ زولوجی کے زیر اہتمام’’زولوجی میں جدید رجحانات‘‘ کے موضوع پر پہلی دو روزہ کانفرنس کا آغاز

آصف جوئیہ انقلاب نیوزسرگودھا
جس میں قومی و بین الاقوامی شہرت یافتہ سائنس دان و محققین کے علاوہ طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔کانفرنس کا انعقادپاکستان ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن اسلام آباد کے تعاون سے کیا گیا
۔کانفرنس میں70سے زائد قومی وبین الاقوامی سکالر اپنے مقالے پیش کریں گے۔کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹراشتیاق احمد نے کہا کہ یہ سرگودھا کی تاریخ میں سب سے بڑی کانفرنس ہے،ملکی وبین الاقوامی ماہرین کی آمد سے ظاہر ہوتا ہے سرگودھا یونیورسٹی میں معیاری تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا یونیورسٹی حیاتیات کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔چیئرمین شعبہ زولوجی ڈاکٹر محمد اشرف نے اپنے خطاب میں کانفرنس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ زولوجی میں جدید رجحانات کے موضوع پرکانفرنس منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ قومی اور بین الاقوامی سائنسدانوں، محققین اور طلباء کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جہاں وہ اپنے خیالات،نظریات، جدید تحقیقات، تجربات کا باہم تبادلہ کر سکیں اور باہمی تعاون کو فروغ دے کر زولوجی کے میسر علوم سے مستفید ہو سکیں۔پروفیسر جیمز ڈی ہارورڈ،پروفیسرڈاکٹر اے آر شکوری و دیگر شرکاء نے کہا کہ جدید تحقیق ہی کے ذریعے انسان بہتر سے بہتر کی جانب گامزن ہو سکتا ہے،انسان کی بقا اسی میں ہے کہ وہ علوم حیوانات کو فروغ دیں نیز جانداروں بشمول جانوروں ،پرندوں اور درختوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔
SOT۔۔۔ ڈاکٹر اشتیاق احمد ( وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودہا)
SOT۔۔۔ طالبہ
SOT۔۔۔ طالبعلم

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں