hindu community celebrating shivratri, inklaab news , umarkot-inquilab news , pakistan 10

عمرکوٹ :ہندو برادری کے رنگارنگ مذہبی تہوار شیوراتری کے سلسلے میں سالانہ تین روزہ میلہ

رپورٹ محمد علی کنبھر نمائندہ انقلاب نیوزعمر کوٹ
تفصیلات کے مطابق ہندو برادری کے مذہبی تہوار شیوراتری کے سلسلے میں عمرکوٹ شہر سے سات کلو میٹر کے فاصلے پرواقع شیومندر پر سالانہ تین روز رنگارنگ میلے کا آغاز آج صبح سات بجے آرتی اور خصوصی پوجاپاٹ سے ہوگا مندر انتظامیہ کی جانب سے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں،پوجا آرتی میں ہندو عقیدے کے مطابق شیو بھگوان جن کو بھولے ناتھ بھی کہا جاتا ہے انکی پاروتی ماتا سے شادی ہوئی تھی، جسکی وجہ سے اس تہوار کو ماں شیورات کہا اورماہ شُب رات سمجھا جاتا ہے اور ہر سال ماں شیو راتری کا تہوار باقائدگی سے منایا جاتاہے،یہ تہوارہندوبرادری کے لئے کسی عید سے کم نہیں ہے،شیوراتری کے موقع پر ہندوبرادری میں پائی جانیوالی خوشی قابل دید ہوتی ہے،جبکہ دیگر مذاہب کے افراد بھی اظہارِیکجہتی کے طور پرانکی تقریبات میں شرکت کر تے ہیں میلے میں شرکت کے لئے ہندوں یاتریوں کی بڑی تعداد اور انکے پیدل قافلے شیو مندر پر پہنچ رہے ہیں ،اور وہ اپنی مذہبی رسومات کی ادائیگی آرتی ،پوجا پاٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے خوہشمند ہیں، جبکہ مندر پر آنے والے یاتریوں میں شیو بھگوان کا پرشاد تقسیم اور ان کو خصوصی طور پر تیار کیاجانیوالا بھو جن بھی کروایا جائیگا،جبکہ میلے میں مختلف اشیاء کے اسٹالز سجائے گئے ہیں، اور تفریح کے شوقین افراد کے لئے سرکس ،جھولوں سمیت بھرپورتفریح کا اہتمام کیا گیا ہے ،کسی بھی ناخوشگوارصورتحال سے نمٹنے پولیس انتظامیہ اوررینجر کی جانب سے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں میلے میں داخل ہونیوالے مقام پر رینجراور پولیس کی مشتر کہ چوکی قائم کی جائے گئی جہانپر مردوخواتین اور انکے سامان کی مکمل تلاشی کے بعد انکو میلے میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں