former DIG traffic syed mubeen martyred , inklaab news , inquilab news , pakistan , inqilab news , pakistan news 7

اٹھارہ ہزاری:مقامی شوگر ملز میں سابق ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی برسی منائی گئی

ابو تراب ترابی نمائندہ انقلاب نیوز اٹھارہ ہزاری
مقامی شوگر ملز میں سابق ڈی آئی جی ٹریفک کیپٹن (ر)سید احمد مبین شہید کی برسی منائی گئی اس موقع پر منعقدہ پروقار تقریب کی صدارت ملز کے ریذیڈنٹ ڈائریکٹر اظہر قدیر بٹ نے کی تقریب میں جنرل منیجر عدنان بٹ جی ایم کین مہررؤف چیئرمین ضلع کونسل جھنگ بابر علی خان سیال چیئرمین میونسپل کمیٹی اٹھارہ ہزاری میاں حبیب الرحمن چیلہ وائس چیئرمین میاں منیر حسین اسسٹنٹ کمشنر شبیر احمد ڈوگر ڈی ایس پی واجد بھروانہ سابق ایم پی اے فیصل حیات جبوآنہ سمیت معززین عمائدین علاقہ اور دیگر لوگوں نے شرکت کی مقررین نے اس موقع پر سید احمد مبین کی خدمات کی بیحد تعریف کرتے ہوئے ان کی شہادت کو قومی سانحہ قرار دیا ان کا کہنا تھا وہ پولیس کے انتہائی محنتی ملنسار اور شفیق آفیسر تھے نے اپنے فرائض منصبی کو سرانجام دیتے ہوئے مشن کیلئے جان قربان کی ان کی زندگی مشعل راہ ہے اس موقع پر شہید کیلئے قرآن خوانی اور دعا ہے مغفرت کی گئی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں