13

تھرپارکر: ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سید عامر شا ہ نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے ، میڈیا سے خطاب

رپور ٹ :مریم صدیقہ انقلاب نیوز مٹھی
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر تھرپارکر سید عامر شا ہ نے کہا کہ ووٹ قوم کی امانت ہے جس کا استعمال صوبے اور ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ، ہم اپنے علاقے کو تب ترقی دلا سکتے ہیں جب ہم اپنے ووٹ کا زیادہ سے زیادہ اندراج کرانے کے ساتھ اس کی اہمیت کی آگاہی عوام تک پہچائیں گے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر قومی ووٹرز ڈے کے حوالے سے سات ڈسمبر کو نکالی جانے والی ریلی، سیمینار اور دسپلے سینٹر کے انتظامات کا جائزہ لینے والی تقریب کو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ووٹرز کی رجسٹریشن کو مزید بڑھانا ہے اور اس کے ساتھ ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے ، جس کے لئے ووٹر ایجوکیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں ، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ جس علاقے میں ووٹ کی اندراج کم ہے اس علاقے میں کیمپ قائم کرکے ووٹ کی رجسٹریشن کی جائیگی۔ نادرہ کے تعاون سے 18 سال سے زائد عمر کے مرد و خواتین کے شناختی کارڈ بنائے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 7ڈسمبر 2017 کو صبح 9بجے سے شام 4بجے تک کشمیر چوک مٹھی پر مرد و خواتین کے ووٹ رجسٹرڈ کرنے کے لئے ڈسپلے سینٹر قائم کیا جائے گا۔ انھن نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع تھرپارکر میں رجسٹرڈ ووٹوں کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 424 ہے جس میں مرد وں کی تعداد 2 لاکھ89 ہزار 328 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد2 لاکھ 37 ہزار 96 ہے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس قومی مقصد میں سول سوسائیٹی، این جی اوز، ہیلتھ ورکرز، میڈیا، علما کرام ، میونسپل، روینیو اور محکمہ تعلیم کے نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ اس موقع پر الیکشن آفیسر سلیم الدین دل ، انفارمیشن آفیسرغوث محمد پٹھان ، میڈیا کے ساجد بجیر ، گلزار گل اوٹھو اور سیاسی رہنما سراج سومرو کے علاوہ کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ افسران نے شرکت کی

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں