dead bodies found in jungle,mithi, sindh. inklaab news , pakistan 49

مٹھی :اسلام کوٹ کے قریب جھنگل سے شادی شدہ خاتوں اورنوجوان کی درخت سے لٹکی لاشیں برآمد

مریم صدیقہ انقلاب نیوزمٹھی
اسلامکوٹ کے قریب جھنگل سے شادی شدہ خاتوں اورنوجوان کی درخت میں لٹکے لاش ملی۔پولیس نے پوسٹ مارٹم بعد ورثاء کے حوالے۔خودکشی کاشبہ۔نوجوان نے بھائی نے لڑکی کے والدین پر قتل کا الزام لگادیا۔مقدمہ درج نہیں ہوئا۔پریمی جوڑی کی شادی نہ ہونے پر ایک ساتھ خودکشی کے بات بھی عام۔اسلامکوٹ کے قریب جھنگل میں درخت میں ایک ہی رسے میں لٹکی شادی شدہ خاتوں 20  مینی کولہی اور 22 سالہ نوجوان بھاگو کولہی کی درخت میں لٹکی لاش ملی۔راھیگروں نے لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔اسلامکوٹ پولیس نے جاء وقوعہ پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو درخت سے اتار کر اسلامکوٹ تعلقہ اسپتال لائے جہاں پر دونوں کے پوسٹ مارٹم بعد ورثاء کے سپرد کردیا۔خاتوں مینی کی والد پیرو کولہی نے بتایا کہ لڑکی کی جھڈو کے قریب سلور موری پر آسن نامی نوجوان سے شادی ہوئی تھی وہ اپنے شوھر سمیت ھمارے گھر آئی تھی۔رات کو لڑکی گم ہوگئی۔صباح اطلاع ملی کہ اس نے خودکشی کرلی ہے۔والد نے مزید بتایا کہ نوجوان بھاگو کولہی ننگرپارکر کے گائوں ھمیر تڑ کا رھائشی تھا۔ھمارا ساتھ خودکشی کرنے والی سے کوئی رشتیداری بھی نہیں تھی۔پولیس نے ھم کو بتایا کہ دونوں کے پاس سےفون ملے ہیں جس کے معلوم ہوتا ہے کہ فون پر رابطہ کرکے وہ ملے ہیں اور خودکشی کی ہے۔جبکہ نوجوان بھاگو کے بھائی نے اپنا بیان رکارڈ کراتے کہا کہ میرے بھائی  مینی سے پیار کرتا تھا اور اس بات پر لڑکی کے والدین نے میرے بھائی کو دھمکیاں بھی دی تھی اس نے مجھے بتایا تھا۔اب خودکشی ہے یا قتل وہ مجھے معلوم نہیں۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کرانے بعد لاش ورثاء کے سپرد کردیئے اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ابھی تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔پوسٹ مارٹم بعد جزے چکاس کے لئے بھیج دیئے گئے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کرنے والے  ڈاکٹر نھچل کمار نے کہا کہ دونوں کے جسم پر تشدد کا نشان نظر نہیں آیا۔مزید لیبارٹری ٹیسٹ بعد ہی معلوم ہوگا ۔شھر میں بات عام ہے کہ دونوں پریمی ایک دوسرے سے پیار کرتے تھے اور کی  پیار کی ناکامی ۔شادی اور جگہ ہونے پر دونوں نے ایک ساتھ مل کر ایک ہی رسے میں لٹک کر خودکشی کی ہے۔اسلامکوٹ کے قریب گائوں متارو ساند میں ایک پریمی جوڑی نے اس طرح ہی ایک ساتھ خودکشی کی تھی۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں