ceo health athurity in thq hospital, inklaab news , pakistan , inklaab news pakistan 23

اٹھارہ ہزاری : سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کا اچانک ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ابو تراب ترابی انقلاب نیوز اٹھارہ ہزاری
ایم ایس کو انتظامات مزید بہتربنانے کی ہدایت۔ایمرجنسی وارڈز ،فارمیسی آئی ٹی لیب کا بھی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر اختر خان نے گزشہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال اٹھارہ ہزاری کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ ،آئی ٹی لیب اور فارمیسی بلاک کا بھی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ایم ایس ڈاکٹر عابد سیال کو واضح ہدایت کی کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو علاج کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر نہ اٹھارکھی جائے۔ڈاکٹروں کا مریضوں کے ساتھ سلوک واخلاق بہتر ہونا چاہئیے تاکہ مریض دوسرے ہسپتالوں کی بجائے ٹی ایچ کیو اسپتال کا رخ کرنے کو ترجیح دیں۔سی ای او ہیلتھ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹرز کی کمی کو جلدپورا کردیا جائے گا،عملہ کی جانب سے مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری شبیر احمد ڈوگر،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر اظہر ، ٹی ایچ کیو کے سینئیرڈاکٹر عابد سیال اور فارماسسٹ ڈاکٹر نوید شہزاد ودیگر بھی موجود تھے ۔

اپنی رائے دیں

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں