22

باڑہ سپاہ:ایس پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر،فائنل میچ میں کے ایس یو کی ٹیم کی سن رائز کی ٹیم کو شکست

باسط خان انقلاب نیوز باڑہ
سپاہ پریمئر لیگ کے کرکٹ مقابلے (ایس پی ایل ) احتتام پذیر ہو گئے،فائنل میچ میں کے ایس یو کی ٹیم نے سن رائز کی ٹیم کو شکست دے کر ایس پی ایل کا چمپئن بن گیا ۔باڑہ سپاہ میں منعقدہ کردہ کرکٹ مقابلے سپاہ پریمئر لیگ کو آفریدی میڈیکل کمپلیکس کی جانب سے سپانسر کیا گیا تھا جبکہ علاقائی نوجوانوں کی سماجی تنظیم خیبر یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر انتظام کھیلا گیا ۔فائنل میچ کے مہان خصوصی جماعت اسلامی فاٹا یوتھ کے صدر اور آفریدی میڈیکل کمپلیکس کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہ جہان آفریدی تھے جبکہ اس موقع پر فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے پاک فوج کے افسران سمیت خیبر یونین کے سابق صدر ہاشم خان آفریدی ،عبوری صدر صحبت خان ،مشال ویلفیئر کے چیئرمین ڈاکٹر وہاب ،باڑہ پی ایس اے کے صدر گل ولی ،جماعت اسلامی باڑہ کے امیر خان ولی ،ڈاکٹر لعل اکبر آفریدی،تراب علی آفریدی ،فضل آمین آفریدی ،ہارون آفریدی،میڈیا کے نمائندے اور ہزاروں کی تعداد میں نوجوانوں بچوں اور علاقائی شائقین کرکٹ موجود تھے ۔فائنل میچ کی تقریب سے مہمان خصوصی شاہ جہان آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی ایل فائنل کے موقع پر تحصیل باڑہ کے علاقہ سپاہ میں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہونے والے نوجوانوں نے ثابت کیا کہ یہاں کے لوگ مثبت سوچ اور مثبت سرگرمیوں کے خواہاں ہیں لیکن بد قسمتی سے یہاں نہ صرف کھیلوں کی سہولیات کی کمی ہے بلکہ یہاں شرح خواندگی میں کمی کا اصل وجہ نا اہل حکمران ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہیں کہ فاٹا میں نوجوانوں کا کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی سرگرمیاں بھی جاری رہیں گے اور ہم نے ہر میدان میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے راہ ہموار کی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ غریب اور یتیم طلباء کو تعلیمی سہولیات کے ساتھ غریب کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس موقع پر انہوں نے فائنل میچ میں کامیابی حاصل کرنے والے ٹیم کو 15ہزار روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو 10ہزار روپے انعام دینے کا بھی اعلان کیا ۔ دریں اثنا ء فائنل میچ کی اس تقریب میں دیگر مہمانوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈل تقسیم کئے ۔ اس موقع پر ایس پی ایل انتظامیہ نے میڈیا کو اس ایونٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لیگ سسٹم کے تحت کھیلے جانے والے سپاہ پریمئر لیگ کے کرکٹ مقابلوں میں علاقائی آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں صابر الیون ،شائنگ سٹا ر ،خیبر یوتھ ،جے یو آئی الیون ،انصاف ٹائیگرز ،زمی فائٹر ، جبکہ فائنل کھیلنے والے خیبر سٹوڈنٹس الیون اور سن رائز کی ٹیم شامل تھی ،فائنل مقابلے میں مین آف دی میچ کے ایس ایو کے بہترین کھلاڑی فاروق آفریدی جبکہ مین آف دی سیریز مسعود آفریدی کے حصے میں آیا جو کہ بہترین کارکردگی پر انہیں ایوارڈز سے نوازیں گئے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں