bad and dirty condition of cleaning, grand marriage hall, daska, inklaab news , pakistan , punjab 17

ڈسکہ: موضع موترہ میں “گرینڈ میرج ہال”میں گندگی کے ڈھیر ، بوسیدہ کھانا ، گندے برتن ، مکھیوں ، مچھروں اور ڈینگی کی آماجگاہیں عام ، عوام سراپا احتجاج

رپورٹ :رانا عمر شفیق انقلاب نیوز ڈسکہ صفائی
تفصیلات کیمطابق ڈسکہ کے موضع موترہ میں واقع گرینڈ میرج ھال جس میں گندگی کے ڈھیر لگے رہتے ہیں اور باراتیوں کو بوسیدہ کھانا کھلایا جاتا ہے جبکہ ایک دن میں اگر دو پروگرام ہوں تو پہلے پروگرام کی واپسی والا کھانا بھی دوسرے پروگرام والوں کو کھلا دیا جاتا ہے ھال کے مینجر میاں جاوید کو جب اس ساری صورتحال سے آگاہ کیا گیا تو اسکا کہنا تھا کہ ہم تو ایسے ہی کریں گے جاؤ آپ لوگوں سے جو ہوتا ہے کر لو میری اوپر تک پہنچ ہے ۔ اس ساری صورتحال کے پیش نظر اہل علاقہ کی عوام سراپہ احتجاج ہے انکا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ جلد از جلد اس میرج ھال کو سیل کروائیں تاکہ لوگ ایسا بوسیدہ کھانا کھا کے مزید بیماریوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں ۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں