81

پنجاب سرکاری اداروں میں آنکھ سے حاضری کا نظام متعارف کرادیا

لاہور : پنجاب کے سرکاری اداروں میں حکومت کی جانب سے ملازمین کی حاضری لگانے کیلئے جدید سسٹم متعارف کرا دیا گیا ہے، نئی سسٹم کے تحت اب ملازمین آنکھ کی اسکیننگ سے حاضری لگائیں گے۔
پنجاب حکومت نے دیگر صوبوں سے آگے نکلتے ہوئے اپنے سرکاری اداروں میں ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے جدید نظام متعارف کرادیا ہے، انگوٹھے اور دستخط کے پرانے نظام کی جگہ اب آنکھ کی اسکیننگ کے ذریعے دفاتر میں حاضری لگائی جائے گی۔
آئرس اسکین پائلٹ پراجیکٹ کے تحت فیصل آباد کی 157یونین کونسلوں میں اب خاکروبوں کو روانہ آنکھ اسکین کروا کر حاضری لگانی ہوگی۔ آئرس اسکین پراجیکٹ کا افتتاح فیصل آباد میں چوہڑ ماجرا کے علاقے میں پنجاب آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے ہوا۔
انتظامیہ کے مطابق آنکھ کی پتلی اسکین کر کے حاضری کے منصوبے کا مقصد سرکاری اداروں میں ملازمین کی سو فیصد حاضری کو یقینی بنانا ہے۔

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں