22

مقدمات پیش رفت میں تیزی، چیر مین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے گھر میں کیمپ آفس قائم کر لیا

رپورٹ (رضوان رفیق باجواہ)
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے میگا کرپشن کیسوں کو تیزی سے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے نیب افسران کو ہدایات جاری کر دی ہیں- جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ضروری فائلوں کا جائزہ لینے کے لیے گھر پر کیمپ آفس بھی قائم کر لیا ہے – کیمپ آفس میں رات گئے تک اہم کیسوں کا جائزہ لیا جاتا ہے- اس سلسلے میں نیب افسران کو ہدایات جاری کی گی ہیں کہ وہ کیمپ آفس کی طرف سے طلب کیے جانے پر فوری طور پر رپورٹ دیں- نیب حکام نے کرپشن میں ملوث سیاست دانوں، بیوروکریٹس اور نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے مزید افراد کے کیس تیار کرکے چیئرمین نیب کو بھجوا دیئے ہیں

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں