21

بڑے میڈیا گروپوں کے بنکوں سے حاصکردہ قرضے،،،نیب حکام نے سٹیٹ بنک سے ریکارڈ طلب کر لیا

رپورٹ (رضوان رفیق باجواہ)
نیب نے بااثر میڈیا گروپوں کی طرف سے 1985 کے بعد بینکوں سے لیے جانے والے قرضوں کا ریکارڈ سٹیٹ بنک سے طلب کر لیا ہے- ان میڈیا گروپوں کا تعلق لاہور اور کراچی سے ہے- ان کے مالکان نے مختلف حکومتوں کے ادوار میں قرضے حاصل کیےجن کی واپسی ابھی تک نہیں ہوئی- ان میں سے بعض میڈیا گروپ نے قرضے واپس کرنے کی بجائے عدالتوں کے ذریعے ریلیف حاصل کیا اور دیگر نے حکومتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ کر کے قرضوں کی واپسی کو موخر کروایا- نیب حکام نے ایسے تمام میڈیا گروپوں کو ملنے والے اشتہارات کی تفصیل بھی متعلقہ محکموں سے طلب کر لی ہے- ایک اندازے کے مطابق میڈیا گروپوں کو بینکوں کی جانب سے قرضوں کی مد میں دی جانے والی رقم اربوں تک پہنچ چکی ہے جس کی واپسی کے لیے نیب نے ان اداروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی شروع کر دی ہے

اپنی رائے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں